Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 20 مارچ 2024 07:38pm

ایک طرف سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں گوادر پورٹ اتھارٹی کامپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا ہے تو دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ISPR

North Waziristan

security forces operation