Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ

کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی
شائع 20 مارچ 2024 06:40pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل کاونٹر ٹررازم اتھارٹی (نیکٹا) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں متعدد بڑے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائے گی۔

نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیرِ داخلہ کریں گے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے واقعات کے خلاف پیشگی ایکشن لے کر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی اور کہا کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہوگی، ساتھ ہی ہدایت کی کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

mohsin naqvi

National Counter Terrorism Authority (NACTA)

National Action Plan (NAP)