Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد انتقال کرگئے

نماز جنازہ کا اعلان بیٹے کی لندن سے آمد کے بعد کیا جائے گا
شائع 20 مارچ 2024 05:14pm
تصویر: ایکس/آئی سی سی
تصویر: ایکس/آئی سی سی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔

مرحوم سعید احمد نے پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ کھیلے، جن میں 5 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت سے 2991 رنز بنائے۔

مرحوم نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور آخری ٹیسٹ 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلا تھا۔

Pakistani Test Cricketer

Saeed Ahmed