Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نایاب پیچیدگی: مائیگرین کے لیے بوٹوکس انجکشن لینے والی خاتون مفلوج ہو گئیں

خاتون نے انسٹاگرام فالوورز کے لیے بھیانک تجربہ شیئرکیا
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 05:17pm

امریکہ کے شہر ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مائیگرین (آدھے سر کے درد )میں مدد کے لیے بوٹوکس انجیکشن لینے کے بعد اپنی زندگی تقریباً ختم ہوجانے جیسے بھیانک تجرنے کا سامنا کرنا پڑا۔

تیس سالہ خاتون انجکشن لگنے سے جزوی طور پر مفلوج ہو گئیں ۔ پیپل میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلیسیا ہالک نے انسٹاگرام پر اپنا دردناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پٹھوں کو منجمد کرنے والی مشہور دوا سب سے پہلے انہیں مائیگرین کو کم کرنے کے لیے دی گئی تھی۔

تین بچوں کی ماں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’مجھے ایک نایاب پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا جو پٹھوں اور گردن تک پھیل گئی اور اس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے جن میں گردن کا فالج، پلکیں خشک ہونا، دھندلا نظر آنا، چکر آنا اور بولنے میں دشواری شامل ہیں۔

خاتون نے مزید کہا کہ اس کی گردن کے عضلات مفلوج ہیں اور وہ اپنا سر نہیں اٹھا سکتی۔ یہ مسائل ڈسفیجیا ( ایک ایسی خرابی جو نگلنے کو مشکل بنادیتی ہے اور تھوک نگلنے پربھی دم گھٹنے کا سبب بن سکتی ہے)،اور بوٹولزم (ایک خطرناک بیماری جو جسم میں اعصاب کو تباہ کرتی ہے) کے ساتھ بدترہوچکے ہیں۔

خاتون کو مسلسل زیرنگہداشت رکھنے کے لیے آئی سی یو منتقل کیا گیا جبکہ ان کے پھیپھڑوں اور گلے میں پھنسے بلغم کو نکالنے کے لیے گلے میں 6 ٹیوبیں ڈالی گئیں۔

خاتون نے اسپتال میں قیام کے دوران اپنے فالوورز کو طبی حالت سے باخبر رکھا، انہیں 18 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور وہ گھر پر صحت یاب ہو رہی ہیں۔

خاتون نے وضاحت کی کہ، ’لوگوں کو بوٹوکس پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم مجھ میں جس شدت یا ڈگری پر متعدد علامات ظاہر ہوئیں یہ نایاب ہے۔ اسپتال میرے بارے میں کیس اسٹڈی کر رہا ہے اور ہم اس عجیب و غریب صورتحال سے گزررہے ہیں۔

میو کلینک کے مطابق یہ خاتون ایہلرز ڈینلوس سنڈروم میں بھی مبتلا ہیں جو وراثتی امراض کا ایک گروپ ہے جو جلد، جوڑوں اور خون کی شریانوں کی دیواروں سمیت منسلک ٹشوز کو متاثر کرتا ہے۔

Botox Injections

Migraines

Rare Complication