Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے قبولِ اسلام کا اعلان کردیا

گزشتہ رمضان میں ایمان کی دولت ملی اس لیے ماہِ مبارک میرے لیے بہت اہم ہے، ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو
شائع 20 مارچ 2024 10:57am

معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا قبولِ اسلام کا اعلان کردیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

ووین نے بتایا کہ اُس نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہا ہے۔ ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔

ووین نے بتایا کہ میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔

ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں۔ ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانے پکاتے ہیں اور میٹھے میں بھی ورائٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔ 2022 میں اس نے نورین علی سے شادی کی۔ دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Indian Actor

Vivian Dsena

EMBRACES ISLAM

RUGULAR FASTING