Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دھنیا: چھوٹی سی چیزکے بےشمار فوائد پانے کیلئے ایسے کھائیں

دھنیا ذائقے کے ساتھ ساتھ بےشمار طبی خصوصیات بھی رکھتا ہے
شائع 20 مارچ 2024 01:49pm
کیوڈو
کیوڈو

کھانوں کے ذائقے کو بڑھانا ہو یااُن کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہو ، تازہ دھنیا سے بڑھ کر کوئی انتخاب نہیں ہوسکتا ہے ۔

دھنیا کم وبیش ہر ایشیائی ڈش کا لازمی حصہ ہے ، لیکن کیا آپ کواس کی غذائی افادیت معلوم ہے۔

دھنیا میں اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور اور ضروری غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے، سی، اور کے بھی شامل ہیں اور اسے مختلف ڈشزجیسے کہ پاستا،اور سلاد ڈریسنگ کے ساتھ شامل کر کےان کی غذایئت اور ذائقے کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

کھانوں کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہ کئی طبی خصوصیات بھی رکھتا ہے ۔اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور دھنیا ، آکسیڈیٹیو اسٹریس اور سوزش ،دل کی صحت کو بڑھانے اور دائمی امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ دھنیا نظام ہضم ، خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے کے علاوہ اینٹی بیکٹریل خصوصیات رکھتا ہے ،جو مدافعاتی افعال کو سپورٹ کرتی ہیں ۔

دھنیا کے پتے یا ثابت دھنیا مین شامل ضروری وٹامنز اور منرلز ، جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم ، آپ کی جلد ، وزن برقرار رکھنے اورجسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں ۔

یہاں آپ کو دھنیا اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کے آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں ۔

سجاوٹ کے لیے

سوپ ، سلاد، سالن، اور گرلڈ ڈشز کے اوپر سرو سے پہلے چھڑکا جاتا ہے ۔دھنیے کی خوشبو اور رنگ ،ذائقوں کو بڑھا دیتی ہے ۔

سالسا اور چٹنی

دھنیے کی تازہ پتیوں ٹماٹر، پیاز، لہسن ، مرچ ، لیموں کے رس، اور نمک کے ساتھ ملا کر ایک مزیدار سالسا یا چٹنی بنائی جا سکتی ہے ۔اسے چپس، گوشت یا ٹاکوس اور سینڈوچ پر سجا کر پیش کیا جا سکتا ہے ۔

ہرب بٹر

چوپ کیے ہوئے دھنیے کو مکھن ، لہسن اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر ذائقے کو بڑھایا جا سکتا ہے۔اسے بریڈ پر چھڑکیں ، یا پکی ہوئی سبزیوں پر ڈال دیں یا روسٹڈ گوشت پر گرلڈ کر دیں۔

میرینیشن اور ساس

چوپ کیے ہوئے دھنیا کی پتیوں کو روسٹڈ یا گرلڈ گوشت، سی فودز ،ٹوفو اور سبزیوں میں شامل کریں یہ ایک تازہ اور منفرد خوشبو دیتا ہے ۔

چاولوں کے ساتھ

پکے ہوئے چاولوں اور دیگر ڈشز کے ساتھ مکس کرنے سے بھی دھنیا انن کے رنگ اور ذائقے کو بڑھا دے گا۔

سلاد ڈریسنگ

دھنیے کی پتیوں کو زیتون کے تیل ،سرکہ ، لہسن ،مسٹرڈ،شہد ، اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر کے سلاد پر سجایا جا سکتا ہے ۔یا پھر ہری اور روسٹڈ سبزیوں اور گرین سلاد کو اضافی ذائقہ دینے کے لیے ان میں شامل کیا جا سکتاہے ۔

سالن کے ساتھ

چوپ کئے ہوئے دھنیے کو پکتے ہوئے سالن یا پکنے کے قریب ڈشز پر ملادیا جائے تو ایک الگ ہی خوشبو کا تجربہ ہو گا ۔یہ مصالحوں اور خوبصورت سبزیوں کے ذائقوں میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

ڈپ یا چھڑک کر

پیٹا بریڈ ،کریکرز ، ویجیٹیبل اسٹوک کو مزیدار بنانے کے لیے دھنیا کا استعمال کریں ۔

پانی یا چائے کے ساتھ

تازہ دھنیے کو گرم پانی میں ڈال کر تازہ ہربل ٹی کا مزہ لیں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle