Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ اجلاس، شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن رپورٹ کا جائزہ

وفاقی کابینہ کا 4 نکاتی ایجنڈے پر غور
شائع 20 مارچ 2024 12:09pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وفاقی کابینہ 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ شریک ہیں۔

وفاقی کابینہ، ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

کابینہ حیدرآباد کی بینکنگ کورٹ کے جج کی وطن واپسی سے متعلق غور کرے گی۔

اس کے علاوہ ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ کابینہ میں ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif

Federal Cabinet 2024