کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز
کوئٹہ ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ ، مستونگ اور مضافات کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
گہرائی کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔
بلوچستان
earthquake
Met Office
مقبول ترین
Comments are closed on this story.