Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

نام رکھنے کا اسلامی اور شرعی طریقہ کیا ہے؟

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں علما اکرام کی گفتگو
شائع 19 مارچ 2024 09:48pm

ہر شخص اپنی اولاد کا اچھا اورمنفرد نام رکھنا چاہتا ہے، لیکن علما اکرام کے مطابق جب بھی نام رکھیں تو اس کے معنی پر غور ضرور کریں ۔

ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو اچھے نام رکھنے کی تلقین فرمائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنے زمانے میں ہر اُس صحابی رضی اللہ تعالی عنہٰ اور صحابیہ رضی اللہ تعالی عنہٰ کا نام تبدیل کر دیا جس کا مطلب اچھا نہ تھا۔

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان سدرہ اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علما اکرام کا کہنا تھا کہ ناموں کا اثر انسان کی شخصت پر بھی پڑتا ہے ۔

علما اکرام کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ کچھ نام کا انتخاب کرلیتے ہیں کہ یہ نام قران کریم میں آیا ہے لیکن اس کا مطلب نہیں جانتے اس لیے نام کے معنی پر خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ قرآن پاک میں تو فرعون اور کارون کا نام بھی لیا گیا ۔

نام رکھنے کے حوالے سے علما اکرام کا مزید کیا کہنا تھا سنیئے اس ویڈیو کلپ میں

Baraan e rehmat

Islamic name