Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالک اور نوکر کے درمیان کیسا رشتہ ہونا چاہیئے؟

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں موٹویشنل اسپیکر ارم ضیا اور ڈاکٹر امہ راحیل کی گفتگو
شائع 19 مارچ 2024 09:45pm

اللہ تبارک تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ نیک اور افضل وہ ہے جو سب سے زیادہ متقّی ہے۔ خادم، آقا، ملازم، مالک، یہ سب اللہ کے بندے ہیں اور بنیادی حقوق کے اعتبار سے تمام انسان برابر ہیں۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امہ راحیل کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ سوچیں کہ کوئی ہم سے کم تر نہیں ہے یہ ہماری سوچ ہے کہ ہم کس کو کس لیول پر رکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم اپنے ملازموں سے گفتگو کرتے اور پیش آتے ہیں وہی چیز ہمارے بچے سیکھتے ہیں تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے خدمت گزاروں سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے ۔

موٹویشنل اسپیکر ارم ضیا کہتی ہیں کہ اللہ تعلی جس کو جتنا اختیار دیتا ہے اس پر اتنی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے اپنے ماتحت کو ذلیل نہ کریں اور تکبر سے بچیں ۔

MAYA KHAN