Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینک ملازم نے 57 لاکھ روپے کی خاطر 50 سالہ شخص کی جان لے لی

بینک ملازم نے مقتول کو زکوۃ فارم بنانے کے بہانے اپنے گھر لے جا کر قتل کیا۔
شائع 19 مارچ 2024 09:17pm

پاراچنار میں نجی بینک کے ملازم کے گھر سے 50 سالہ محمد ابراہیم نامی شخص کی لاش برآمد کر لی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملازم نے پیسوں کی خاطر شہری کی جان لی۔

پولیس کے مطابق مقتول بینک میں 57 لاکھ روپے جمع کرنے گئے تو نجی بینک کے ملازم نے پیسے اپنے اکاونٹ میں جمع کردئیے۔ بینک ملازم نے مقتول کو زکوۃ فارم بنانے کے بہانے اپنے گھر لے جاکر پستول سے گولی ماردی۔

افسوس ناک واقعہ پر لواحقین نے نعش کو پریس کلب باہر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی نشاندھی کرلی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

KPK

KPK Police

BRUTAL KILLING

MAN KILLED