Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد، ’امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی‘

قومی عزم سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، مریم نواز
شائع 19 مارچ 2024 09:00pm

وزیر اعلی مریم نواز تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا، مریم نواز نے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

مریم نواز نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں، شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پوری قوم اپنے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت واحترام کو یقینی بنانے گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

pakistan army

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Tila gang

shaheed