Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا

شاداب خان پی ایس ایل نائن ٹیم کے کپتان ہوں گے
شائع 19 مارچ 2024 07:30pm

پی ایس ایل نائن کی گیارہ رکنی ’’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘‘ کا اعلان کر دیا گیا۔ شاداب خان پی ایس ایل نائن ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

پی ایس ایل نائن کی ’’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘‘ کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر آزاد پینل نے کیا ہے۔ ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، پشاور زلمی کے 2 اور کراچی کنگز کا 1 کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں عماد وسیم، نسیم شاہ،عثمان خان، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، افتخار احمد، عرفان خان، بابر اعظم اور صائم ایوب شامل ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بارہویں کھلاڑی قرار پائے۔

PSL

karachi kings

islamabad united

Multan Sultans

shadab khan

psl 9

HBL PSL 9