Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے گزشتہ رمضان میں مکمل قرآن کا مطالعہ کیا

زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے، رمضان میں قرآن پڑھنے سے مثبت تبدیلیاں آئیں، ول اسمتھ
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 10:51am

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام کے دوران صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ انہوں بتایا کہ پچھلے سال رمضان کے مہینے میں انہوں نے پورا قرآن ’‘ حرف بہ حرف ’‘ پڑھا تھا۔

ول اسمتھ نے پوڈ کاسٹ کے دوران بتایا کہ زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے، انہیں کس چیز نے مقدس کتاب پڑھنے پر مجبور کیا۔ قرآن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اسمتھ نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت موسیٰ کے واقعہ نے ان پر مثبت اثر ڈالا۔

ہوسٹ نے ہالی ووڈ اسٹار سے سوال کیا کہ انھیں قرآن میں سب سے زیادہ کس چیز نے متاثر کیا؟ تو ول اسمتھ نے بتایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس سے وہ حیران رہ گئے۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ اسلام کے واقعہ اور تجربے نے ابھین بہت متاثر کیا۔

صحافی عمرو ادیب نے ول استمھ سے قرآن پاک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے لوگ ہیں جو قرآن کو غلط سمجھتے ہیں تو، جس پر ول اسمتھ نے فورا جواب دیا کہ اگر قرآن کو گہرائی سے پڑھیں تو قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھیں ہیں تورات، بائبل اور قرآن سب ایک کہانی کی طرح لگتا ہے۔ ان کے درمیان تعلق نہیں ٹوٹتا۔

خلیجی ملک کے بارے میں بتاتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ یہ ان کا سعودیہ عرب کا تیسرا دورہ ہے۔ اور ابھیں سعودی عرب میں رہنا اچھا لگتا ہے۔

hollywood

Saudi Arabia

Quran

Will Smith

Arab countires