Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوت سنگھ سدھو کا ایک دن کی کمنٹری کا معاوضہ کتنا؟

سابق بھارتی کھلاڑی رواں سال ہونے والے آئی پی ایل میں کامنٹری کرتے دکھائی دیں گے
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 09:05pm

معروف بھارتی سابق کھلاڑی اور کامنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک ایک بار پھر کامنٹری کے میدان میں قدم رکھنے کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی کامنٹری کے معاوضے سے متعلق بھی انکشاف کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پریمئیر لیگ 2024 میں ایک بار پھر نوجوت سنگھ سدھو کی کامنٹری سے شائقین اور ناظرین محضوض ہونے والے ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ورلڈ کپ کی ٹون کو سیٹ کرے گا، سب دنیا کی نظریں آئی پی ایل پر ہیں۔ یہاں آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات کر سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی سے متعلق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میں ایک معمولی وجہ کی بنا پر ویرات کوہلی کو بہترین بلے باز قرار دوں گا، اس کی فٹنس، بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ وہ مزید فٹ ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب روہت شرما سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دونوں کوائلٹی پلئیرز ہیں، مگر مجھے روہت شرما کے فٹنس لیول کا اندازہ نہیں ہے۔

کمنٹری سے متعلق نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ کرکٹ میرا پہلا پیار ہے، اگر آپ کا پیار ہی آپ کا پروفیشن بن جائے، تو اس سے بہتر اور کیا چاہیے؟

ایک بطخ کبھی بھی تیرنا نہیں بھول سکتی ہے۔ میں کمنٹری کو اسی طرح دیکھتا ہوں، جیسے کہ ایک مچھلی پانی کو اپنے لیے اہم سمجھتی ہے۔

اپنے کمنٹری معاوضے سے متعلق بھی سدھو نے انکشاف کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب مجھے پورے ٹورنامنٹ کے 60 سے 70 لاکھ روپے ملتے تھے۔

تاہم اب آئی پی ایل کے 1 دن کی کمنٹری کے 25 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اطمینان اس بات کا نہیں ہے کہ پیسے کم تھے یا زیادہ، بلکہ اس بات کا ہے کہ وقت تبدیل ہو جاتا ہے، اور وہ خوبصورت وقت تھا۔

IPL

sports

Indian Cricketer

sidhu

pay