Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: یونی ورسٹی طلباء کے ’روبوٹ کتے‘ کو دیکھ کر اصلی پریشان

روبوٹ کتے کی یہ ویڈیو، سی ای او نے شئیر کی ہے
شائع 19 مارچ 2024 05:26pm
بذریعہ: انسٹاگرام اسکرین شاٹس
بذریعہ: انسٹاگرام اسکرین شاٹس

بھارتی یونی ورسٹی کی جانب سے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا تھا، جو کہ کتے کے جسم سے مماثلت رکھتا ہے، تاہم اس روبوٹ کو دیکھ کر اصلی کتے بھی حیران رہ گئے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارت کی انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں ٹیکنالوجی کا 4 روزہ میلا لگا تھا، جس میں طلباء کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔

اس 4 روزہ میلے ’ٹیک کریتی‘ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی، جب کچھ طلباء نے روبوٹ کتا تیار کیا تھا، جسے دیکھ کر اصلی کتے بھی کشمکش میں مبتلا ہو گئے۔

ویڈیو انسٹاگرام پر اسی روبوٹ کتا بنانے والی کمپنی مکس روبوٹکس کے سی ای او مکیش بانگار نے شئیر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ روبوٹ کتے اور اصلی کتے کے درمیان مزاحیہ حادثہ پیش آیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ سے بنا کتا عام کتوں ہی کی طرح چل رہا ہے، جسے دیکھ کر اصلی کتے بھی حیران تھے۔

عام طور پر جب کبھی کوئی نیا کتا کسی علاقے میں آتا ہے، تو مقامی کتے اسے گھورنا شروع کر دیتے ہیں، ایسا ہی یہاں بھی ہوا ہے۔

تاہم اصلی کتے اس روبوٹ کتے کی نقل و حرکت پر پریشان دکھائی دیے۔

india

ndian Institute of Technology