Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا
شائع 19 مارچ 2024 04:34pm
file photo
file photo

اچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں عدالت نے 3 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

اس حوالے سے عدالت سے جسمانی ریمانڈ پانے والوں میں محمد ندیم، عدیل سرور اور التمش ثقلین شامل ہیں۔

جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

جس پر عدالت نے پولیس کی 30 روز کی استدعا مسترد کر دی۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے، پولیس جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

harassment

Women

Anti terrorist court