گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
رمضان کے مہینے میں جہاں ہر دوسرا مسلمان عبادت میں مگن دکھائی دیتا ہے، وہیں کچھ ایسے بھی ہیں، جو کہ کام کے دوران بھی نماز نہیں چھوڑتے ہیں۔
انڈونیشیاء سے تعلق رکھنے والی اس ویڈیو نے بھی اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ماہی گیر بیچ سمندر میں نماز ادا کر رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پُر امن اور رات کی سیاہی میں یہ ماہی گیر باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں۔
اگرچہ کشتی سمندری لہروں کے درمیان موجود ہے، اور ہچکولے بھی کھا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود ماہی گیر توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ویڈیو بذریعہ: سوشل میڈیا صارف
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گریوٹی کے ساتھ ساتھ نمازی اپنے توازن کو برقرار کچھ اس طرح رکھے ہوئے ہیں کہ جیسے ہی کشتی ایک جانب کو ہوتی ہے، تو نمازی دوسری جانب کو اپنا وزن کر لیتے ہیں، تاکہ توازن کو برقرار رکھا جائے۔
جبکہ دوسری جانب امام کی جانب سے بھی بنا رکے تلاوت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ماہی گیروں کی اس ویڈیو کو سراہا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.