Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، شوکت یوسفزئی کی درخواست میں استدعا
شائع 19 مارچ 2024 01:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی کے حق میں 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

شوکت یوسفزئی کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان کی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکطرفہ کارروائی روکنے کے لیے پہلے بھی درخواست دی تھی، اب بھی درخواست کی جاتی ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دیکر صفائی کا موقع دیا جائے۔

شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ اسفندیار ولی نے 2019 میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا۔

جس پر گزشتہ روز عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

pti

peshawar

ANP

awami national party

Shaukat Ali Yousafzai

Asfandyar Wali Khan