Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُپرفوڈ دہی کھائیں، تندرست رہیں

فوائد سے بھرپور دہی انسانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ا
شائع 19 مارچ 2024 01:43pm
بی بی سی گڈفوڈز
بی بی سی گڈفوڈز

دہی ایک سپر فوڈ ہے ، جس سے ہم کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔اس میں شامل معدنیات اور وٹامنز انسان کو بھر پورتوانائی مہیا کرتے ہیں ۔

دہی کیلشیم سے پرپروٹین اور بائیوٹک سے لیس دودھ سے بننے والی بہترین غذا ہے ۔دہی کا استعمال سردی اور گرمی ، دونوں میں کیا جاتا ہے ۔

یہ انسانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔اس لئے دہی کوروزمرہ روٹین کا حصہ بنا ئیں ۔

آنتوں کو صحتمند بناتا ہے

دہی نطام ہضم کے لیے مفید ہے کیونکہ اس میں ایسے معدنیات شامل ہوتے ہیں ، جو تیزابیت کو نہیں ہونے دیتے ۔روزانہ دہی کھا کر آنتوں کو صحت مند اور مفید بنایا جا سکتا ہے ۔

مدافعاتی نظام کو تقویت دیتا ہے

دہی میں ضروری منرلز ، جیسے میگنیشیم ، سیلینیم اور زنک پایا جاتا ہے ، جو کہ مدافعاتی نظام کو تقویت دیتے ہیں اور ہمارے جسم کو انفیکشن کی ورائٹی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے

دہی اینٹی کارسینوجیٹک خصوصیات رکھتا ہے ، جوکہ کولون اوربریسٹ کینسر سے بچاتا ہے ۔

خون کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے

دہی خون میں شوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

دہی ہڈیوں اور دانتوں کے لئے معاون غذا ہے ۔دہی کے اندر موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھتے ہیں اور فریکچر اور آسٹیو پروسس کے خطرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

وزن کو کم کرتا ہے ۔

دہی میں ہائی پروٹین اجزاءپیٹ بھرے رہنے کا احساس دیتے ہیں اور اس طرح وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

ڈپریشن سے لڑتا ہے

دہی میں پروبائیوٹک ڈپریشن اور بے چینی کو دور کر دیتا ہے اور ڈپریشن کی علامات سے نجات دلاتا ہے

الرجی کو ختم کر دیتا ہے

دہی میں موجود پرو بائیوٹک مدافعاتی نظام کو تقویت دے کر الرجی سے متعلق اینٹی باڈیز کو ختم کردیتا ہے ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

yogurt