Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد مصطفیٰ نے کبریٰ خان کی شادی کروانے کی ٹھان لی

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی سب کو ہضم ہوگئی لیکن فہد مصطفیٰ خود پر تنقید نہیں بھولے
شائع 19 مارچ 2024 02:00pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی حیران کُن خبر کے بعد تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین نے اس کا ایک بڑا موجب فہد مصطفیٰ کے گیم شو کو ٹھہرایا تھا، شادی کی خبر تو اب سب کو ہضم ہوگئی لیکن فہد مصطفیٰ کے زخم ابھی تک تازہ ہیں جس کا اظہار وہ آئے روز کررہے ہیں۔

جیتو پاکستان کی حالیہ قسط میں ٹیم اسلام آباد کی کپتانی سنبھالنے والی کبریٰ خان سے شادی کا سوال پوچھتے ہوئے ذومعنی انداز اختیار کرنے والے فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر تنقید کرنے والوں پر طنز کرڈالا۔

شو کے دوران فہد نے پُرمزاح انداز میں کبریٰ کی شادی کا اشارہ کرتے ہوئے اشنا شاہ، ثناءجاوید اور کرکٹر شعیب ملک جیسی مشہور شخصیات کی حالیہ شادیوں کا حوالہ دیا، ثناء اور شعیب کی کیمسٹری یہیں سے پروان چڑھی تھی لیکن اس شادی کا سہرا ان دونوں کی محبت کے بجائے فہد کے سر باندھ دیا گیا۔

گیم شو سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں فہد نے کبریٰ سے پوچھا کہ وہ کب شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

حال ہی میں کبریٰ خان کی ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں فہد مصطفیٰ ادکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’کبریٰ آپ شادی کب کررہی ہیں؟‘

اس پر اداکارہ ہنستی ہیں، جس کے بعد فہد مصطفیٰ خود ہی کہتے ہیں کہ ’ب آپ جیتو پاکستان میں آگئی ہیں تو ہو ہی جائے گی۔

جس پر کبریٰ خان نے کہا کہ ’میں نے بہت سنا ہے کہ آپ جتو پاکستان میں آئیں تو اگلا نمبرآپ کا ہے‘، فہد مصطفیٰ دعا دیتے ہوئے کہتے ہیں، ’اب جب تم یہاں آئی ہو تو ایسا ہی ہوگا۔ ہم آپ کو دعائیں دیتے ہیں، بابا ایسا کریں گے۔‘

سوشل میڈیا صارفین فہد مصطفیٰ کے طنز کو بخوبی سمجھتے ہوئے اس ویڈیو سے محظوظ ہوئے اور پُرمزاح تبصرے بھی کیے۔

بہت سے صارفین نے مزاحیہ انداز میں اس شو کے میچ میکنگ پلیٹ فارم میں تبدیل ہونے کے بارے میں بھی بات کی۔

ویسے شادی فی الوقت کبریٰ خان کی ترجیحات میں سب سے آگے دکھائی نہیں دیتی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان یاسر حسین کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے محبت اور شادی کے حوالے سے عملی نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ڈرامے ’الف‘ کے ایک مکالمے کا حوالہ دیتے ہوئے چیزوں کو قسمت پر چھوڑنے کے اپنے یقین پر زور دیا تھا۔

Shoaib Malik

Fahad Mustafa

kubra khan

sanam javed