Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ: بیوی نے بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگا دی

متاثرہ شخص کا 60 فیصد جسم جھلس گیا، پولیس
شائع 19 مارچ 2024 12:18pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

سیالکوٹ میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس پر بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ رویل گڑھا میں گھریلو تنازع پر شکیل اور اسکی بیوی اقرا کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جو شدت اختیار کر گیا۔

اہلیہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی اکبر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر شکیل پر پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی جس سے اسکے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ جھلس گیا۔

شکیل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسکی بیوی سمیت دیگر ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے تلاش شروع کردی۔

Sialkot

Torture

Punjab police