Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں مالی سال 3.9 ارب ڈالر سود کے ساتھ 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اب تک 10.9 ارب ڈالر قرضہ اور 2.6 ارب ڈالر سود ادا کر چکے ہیں، جمیل احمد
شائع 19 مارچ 2024 11:57am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔

کراچی میں تجزیہ کاروں سے گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ 24.3 ارب ڈالر میں 20.4 ارب ڈالر قرضہ اور 3.9 ارب ڈالر سود شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے، 3.5 ارب ڈالر قرضہ اور 1.3 ارب ڈالر سود شامل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب تک 10.9 ارب ڈالر قرضہ اور 2.6 ارب ڈالر سود ادا کرچکے ہیں۔

جمیل احمد نے مزید بتایا کہ 2 ہفتے میں 2 ارب ڈالر قرضہ رول اوور ہونے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر رول اوور کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

economic crisis

MONETARY POLICY COMMITTEE

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)