Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کا بیرون ملک جانے کا فیصلہ، سعودی عرب کے بعد لندن روانگی

حسن نواز، حسین نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھی سعودی عرب ساتھ جائیں گے
شائع 19 مارچ 2024 11:39am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ ادا کریں گے۔

نوازشریف کے ساتھ حسن نواز، حسین نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھی جانے کا امکان ہے۔

قائد ن لیگ کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف کا بھی عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، نواز شریف لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

HAJJ AND UMRAH