Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : فورسز پر حملوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

ملزم کا تعلق کمانڈرعظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے
شائع 19 مارچ 2024 10:07am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے مطابق ملزم فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھا۔

گرفتار دہشت گرد نے 2004 میں وزیر ستان میں فورسز پر حملہ کیا تھا۔

دہشت گرد حملے میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے تھے۔

ملزم کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔

karachi

CTD

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation