Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیٹ ماسک : چہرے کو فوری نیا رنگ وروپ دینے کا آزمودہ نُسخہ

خراب اور غیرمعیاری ماسک جلد کے مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں
شائع 19 مارچ 2024 10:44am
گارنیئر
گارنیئر

شیٹ ماسکس نے اسکن کیئر کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا ہوا ہے ۔کیونکہ یہ جلد کے لئے ایک آسان اور موثر طریقہ ہے حتی کہ مصروف ترین لوگ بھی اپنے شیڈول میں سے تھوڑا ٹائم نکال کراسے استعمال کرسکتے ہیں۔

جلد کی دیکھ بھال کے یہ چھوٹے پیکج اب ذاتی دیکھ بھال ، دانش مندانہ گفٹ اور سفری سازوسامان پر مبنی بیوٹی کلیکشن بن چکے ہیں ۔

شیٹ ماسکس اپنی ہائیدریٹنگ خصوصیا ت کے باعث ایک نمی کاحساس دے کر آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکیلا بناتے ہیں ، اس سے فوری طور پر و چمکتی دمکتی جلد کاحصول ممکن ہے۔

مگر تمام شیٹ ماسکس ایک جیسے نہیں ہوتے ،ایسے شیٹ ماسکس جو اسکن کوبہتر بنانے والے اجزا پر مشتمل نہ ہوں ، کم موثر ہوتے ہیں ۔اور خراب ماسک ،جلن اور الرجک ری ایکشن کا باعث ہوسکتے ہیں ۔

درست شیٹ ماسکس کی شروعات آپ کی جلد کی ساخت کی مناسبت سے اس کی ضروریات کو سمجھنے سے ہوتی ہے خواہ آپ کو خشک جلد ، چکنی جلد ، یاحساس جلد کا سامنا ہو ۔۔

نارمل سے ڈرائی اسکن

ایسے شیٹ ماسکس لیں ،جو ہائیڈریٹنگ اجزاء پر مشتمل ہوں، جیسے ہائیلورونک ایسڈ اور بادام کا تیل ۔یا پھر متبادل کے طور پر موئسچرائزرزبھی ایسا ہی نتیجہ دے سکتے ہیں ۔

اس قسم کی جلد کے لئے چاولوں کا ماسک بہترین آپشن ہے اور آسانی سے مل بھی جاتے ہیں ۔

چکنی یا ملی جلی جلد

ایسے ماسک لیں ،جوایکٹیو اجزا ، جیسے ایلفا ہائیدروکسی ایسڈز ، بیٹا ہائیڈروکسی ایسڈ پر مشتمل ہوں ، بہرحال ان کے زیادہ استعمال میں احتیاط برتیں ۔ورنہ یہ ماسک کیل مہاسوں کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔

حساس جلد

خوشبو سے پاک ماسکوں کا انتخاب کریں، اچھے نتائج کے لئے ماسک کو فریج میں رکھیں ۔ایسی پروڈکٹ کے استعمال میں احتیاط برتیں جن پر اینٹی -ایجنگ،یا مہاسوں کے لئے کے لیبل درج ہوں ۔ جیسا کہ وہ سخت اجزاءپر مشتمل ہوتے ہیں اور جلن کا باعث بنتے ہیں ۔

ماسک کو لگانے سے پہلے،اس کے ساتھ کچھ سیرم بھی ہوتےہیں، انہیں ضائع کرنے کی بجائےنائٹ ٹائم اسکن کے کے طور پر استعمال کریں ۔آپ اسے ایک رات کے لئی فریج میں رکھ سکتی ہیں اور تازگی کا احساس حاصل کرنے کے لیے اگلے دن استعمال کرسکتی ہیں ۔

جب آپ شیٹ ماسکس کا انتخاب کریں تو اس کے اندر موجود اجزا پر ایک نظر ضرور ڈال دیں ۔ایسی پروڈکٹ لیں، جسمیں کم سے کم اجزا ہوں تاکہ جلن اور الرجی کے خطرے سے بچا جا سکے ۔

شیٹ ماسکس کے درست استعمال سے آپ حقیقی طور پر اپنی جلد کو ایک نیا روپ دے سکتی ہیں۔

Women

lifestyle

beauty

Skin

masks

sheet masks