Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل کی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی باقاعدہ نامزدگی

ملک احمد بھچر لیڈر آف اپوزیشن نامزد، حلف اٹھا کر اسلم اقبال یہ عہدہ لیں گے، حامد رضا
شائع 19 مارچ 2024 09:19am
فوٹو۔۔۔فا ئل
فوٹو۔۔۔فا ئل

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، تاہم حلف اٹھانے کے بعد اسلم اقبال یہ عہدہ لیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے باقاعدہ نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے ، ہمارے نامزد اپوزیشن لیڈر اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا۔

انھوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک احمد بھچرکو لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے، لیکن اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے کہا کہ معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔

pti

punjab assembly

Sunni Ittehad Council