Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

1917 کی تصویر میں 20ویں صدی کا نوجوان، کیا وقت میں سفر ممکن ہے؟

تصویر میں موجود نوجان نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا وقت میں سفر ممکن ہے؟
شائع 18 مارچ 2024 10:07pm
تصویر: یو ٹیوب/جیمی ڈی گرانٹ
تصویر: یو ٹیوب/جیمی ڈی گرانٹ

سوشل میڈیا پر 1917 کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس نے لوگوں کو سر کھجانے اور یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا وقت میں سفر کرنا ممکن ہے؟

”آخری پکنک“ نامی یہ تصویر کینیڈا میں لی گئی تھی اور اس میں بڑوں اور بچوں کا ایک گروپ پہاڑی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

خواتین لمبے اسکرٹس میں ملبوس ہیں اور مرد سمارٹ جیکٹس اور بولر ٹوپیاں پہنے ہوئے ہیں۔

لیکن اس تصویر کے حوالے سے ہر کوئی جو بات کر رہا ہے وہ ایک آدمی ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس نے 20 ویں صدی سے ماضی میں سفر کیا ہو۔

بیگی ٹی شرٹ، شارٹس میں ملبوس بکھرے بالوں والا یہ شخص تصویر میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ لوگوں نے اسے ’’سرفر مین‘‘ بھی کہنا شروع کر دیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ اسے دیکھ کر تصویر میں موجود دوسرے لوگ بھی پریشان ہیں۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، ایک آدمی اسے ایسے گھور رہا ہے جیسے اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا ہو اور اس کے ساتھ والی ایک عورت اس کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

یوٹیوبر جیمی ڈی گرانٹ کو یہ تصویر تاریخ کی کتاب ”دی گریٹ کیپ اسکاٹ سٹوری“ میں ملی جسے لیسٹر رے پیٹرسن نے تصنیف کیا تھا اور یہ 1974 میں شائع ہوئی تھی۔

آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جیمی کہتے ہیں، ’گروپ، ان کے کپڑے، ان کی ٹوپیاں دیکھیں۔ یہاں تک کہ کیسے۔ وہ تصویر کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ اب قریب سے دیکھیں۔ اس کا سر کھلا ہوا، اس کے بال، اس کی شارٹس۔ بائیں طرف کا آدمی بے اعتباری سے گھور رہا ہے۔ کیا کسی پراسرار مسافر نے ناممکن کو ممکن کردکھایا اور وقت میں پیچھے سفر کیا؟ آپ کا کیا خیال ہے؟‘

ایتھوپیا پہنچتے ہی انسان 7 سال پیچھے کیوں چلا جاتا ہے؟

ویڈیو دیکھنے والے لوگوں نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ایک شخص نے کہا، ’میں نے ایک چھوٹے کی طرح اس کتاب کو دیکھا اور اس تصویر کو دیکھا، نہ صرف یہ حقیقی ہے، بلکہ اس وقت میں نے محسوس کیا کہ اس کے کپڑے اس تصویر میں موجودگی کے لیے کچھ ایڈوانس ہیں‘۔

تاہم کچھ لوگ جیمی کی بات سے متفق نظر نہیں آئے۔

برطانوی اخبار ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں گڈ ریڈز ڈاٹ کام پر شائع ایک مضمون کے حوالے سے لکھا گیا کہ ٹی شرٹس اس دور میں موجود تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تصویر میں دوسرے لوگ بھی شارٹس پہنے ہوئے ہیں، اس لیے یہ کہنا مناسب نہیں کہ وہ ٹائم ٹریولر ہے۔

weird

Time Travel

Surfer Man