Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربیت کرتے ہوئے کیا بچے کو مارنا درست ہے؟

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں موٹویشنل اسپیکر ارم ضیا کی گفتگو
شائع 18 مارچ 2024 09:43pm

والدین کی جانب سے اصلاح اور تربیت کے نام پر بچوں کو مارنے پیٹے کے عمل کو سماجی طور پر قابل قبول سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا اثر بچوں کی نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی نشو نما پر بھی پڑتا ہے ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے موٹویشنل اسپیکر ارم ضیا کہتی ہیں کہ بچوں کو مارںا کسی بھی دور میں ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے عام طور پر والدین کسی اور کا غصہ اپنے بچوں پر نکال دیتے ہیں کیونکہ ان کے بچے ان کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں یہ عمل بچوں کی ذہنی نشو نما کیلئے بلکل بھی ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تربیت کرتے ہوئے خاص طور ماں کو چاہئے کہ بچے کی محبت میں اس کی غلطیوں کو باپ سے نہ چھپائے اس کے اثرات بعد میں سامنے آتے ہیں ۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے ان کا مزید کیا کہنا کہ سنیئے اس ویڈیو کلپ میں

MAYA KHAN