Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید ہوگیا

جاں بحق اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے
شائع 18 مارچ 2024 09:18pm

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، خیشگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

جاں بحق اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حاجی نواب اسٹاپ ، خیشگی کے مقام پر پیش آیا، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ لاش کو پوسمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چند دن قبل بھی کنڈ خیر آباد موٹروے پر بھی پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں گاڑی میں موجود آفیسر معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے، جبکہ نا معلوم شر پسند حملے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

terrorism

KPK

KPK Police