Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زائرین رمضان المبارک میں ایک بار ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے، سعودی حکومت

سعودی حکومت نے نیا قانون متعارف کروادیا گیا
شائع 18 مارچ 2024 06:10pm

عمرہ زائرین کی تعداد میں ماہ رمضان المبارک میں تیزی سے اضافہ ہونے کے سبب سعودی حکومت نے نیا قانون متعارف کروا دیا، سعودی حکومت کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والوے افراد ایک بار ہی عمرہ کی تعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران میں کسی کو بھی دو بار عمرے کی ادائیگی کے لیے ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

نئی عمرہ پالیسی کے تحت عمرہ کے اندراج کے لیے ایپلی کیشن ’ نُسوک’ میں ایک ہی شخص کی دوسری بار عمرہ کرنے کے لیے اجازت نامے کی درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو رمضان المبارک کے میں عمری کی سعادت حال کرنے کا موقعہ دینا ہے، تاکہ مساجد میں غیر ضروری رش یہ ہو اور زائرین با آسانی عبادت کر سکیں۔

سعودی حکومت نے رمضان المبارک اور زائرین کی جوک در جوک آمد کے پیش نظر خانہ کعبہ کے طواف کے لیے صحن اور زیریں منزل کو رمضان میں طواف کرنے والوں کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے۔

نیز زائرین کے حرم کعبہ میں داخلے اور اخراج کے راستے کے لیے الگ الگ دروازے بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ تاکہ کہیں بھی غیر ضروری رش سے بچا جا سکے ۔

دوسری جانب روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ہر طرح کا ویزہ رکھنے والوں کو اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ سعودی حکام نے عمرے کی ویزے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کی مدت کر دی ہے۔

Saudi Arabia

Profetens Ummah

SAUDI GOVERNMENT