Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

9 سال میں پہلی بار شادیوں میں اضافہ، چینی مرد رُکے ہوئے کیوں تھے؟

چینی ماہرین ملک میں گرتی پاپولیشن ریٹ پر پریشان ہیں
شائع 18 مارچ 2024 05:41pm
تصویر بذریعہ: ڈیوڈ گرے/ روئٹرز
تصویر بذریعہ: ڈیوڈ گرے/ روئٹرز

چین میں 9 سال کے عرصے میں پہلی بار نئی شادیوں کے ریکارڈ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال یعنی 2023 میں نئی شادیوں میں 12 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادیوں سے متعلق یہ ڈیٹا اُس وقت سامنے آیا ہے، جب چینی پریمئیر کی جانب سے بیان جاری ہوا۔

چینی پریمئیر لی قیانگ نے مارچ میں کہا تھا کہ حکومت بہترین دوستانہ سوسائٹی اور طویل ترین، بیلنس پاپولیشن ڈیویلپمنٹ کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔

ساتھ ہی پریمئیر کا کہنا تھا کہ حکومت چائلڈ برتھ کے اخراجات کو کم کرنے، والدین کے لیے آسانی پیدا کرنے اور تعلیمی اخراجات کم کرنے کے لیے قدم اٹھائے گی۔

دوسری جانب چینی پالیسی میکرز ملک میں گرتی پاپولیشن کو لے کر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، واضح رہے برتھ ریٹ گر رہا ہے، جبکہ سماج میں بوڑھے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 300 ملین کے قریب چینی اگلے 10 سال میں ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نوجوان سنگل رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اس کی بڑی وجہ نوکری کے حصول میں مشکلات، نوجوانوں کی ریکارڈ بے روزگاری شامل ہے۔

china

chinese population

Chinese marriage