Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

دو بھائیوں کو اپنی گاڑی ہیلی کاپٹر بنانا مہنگا پڑ گیا

یہ دیسی جُگاڑ مقامی پولیس کو ایک آنکھ نہیں بھایا
شائع 18 مارچ 2024 05:24pm

بھارت میں کار پر ہیلی کاپٹر کے پنکھے لگا کر ہیلی کاپٹر تیار کرنے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے روک دیا، جبکہ گاڑی والے اس ہیلی کاپٹر بھی ضبط کر لیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے امبیدکر نگر میں 2 بھائیوں نے مقامی گاڑی ماروتی ویگن آر کو ہیلی کاپٹر میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس حوالے سے دونوں بھائیوں نے جہاز کے پچھلے حصے کو بھی گاڑی پر نصب کر دیا تھا۔

جبکہ گاڑے کی چھت پر ہیلی کاپٹر کے پنکھے بھی نصب کر دیے تھے، تاہم اس ہیلی کاپٹر پر رنگ کرنا باقی رہ گیا تھا۔

2 بھائی ہیلی کاپٹر کو رنگ کرنے کی غرض سے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران اترپردیش پولیس نے گاڑی کو روک لیا اور ضبط کر لیا۔

تاہم اب تک پولیس کا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

دوسری جانب اس دیسی جُگاڑ پر عوام کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے اسے جدت قرار دے دیا ہے اور پولیس کی جانب سے ضبط کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

india

Car

helicopter

helicopter wings