Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

وزیرخارجہ براستہ لندن سے بیلجیئم جائیں گے، ذرائع
شائع 18 مارچ 2024 05:18pm

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ براستہ لندن بیلجیئم جائیں گے۔ جہاں وہ رسلز میں پہلی عالمی نیوکلئیر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلی نیوکلئیر انرجی سمٹ 21 مارچ کو برسلز میں ہو گی سمٹ میں نیوکلئیر پاور کو صاف توانائی منصوبوں کے لیے استعمال پر بات چیت ہوگی۔

عالمی سمٹ میں اہم ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے، جن میں چین، مختلف یورپی ممالک، سعودی عرب، یو اے ای، آزربائیجان، امریکا، برطانیہ کے وفود شامل ہیں۔

foreign minister

Ishaq Dar

Nuclear Program