Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لگتا ہے سائفر کیس وڑھ گیا‘

'خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ہضم نہیں ہونے دیں گے'
شائع 18 مارچ 2024 05:09pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ آج سائفر کیس کی سماعت تفصیل سے ہوئی، ہم کیس کی سماعت سن کر آرہے ہیں، اب لگتا ہے کہ سائفر کیس وڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے کوئی تنازعہ نہیں ہے، سب کچھ مشاورت سے ہوا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کنول شوزب نے بتایا کہ ہمارے آئندہ کے معاملات طے کرنے کا اختیار کور کمیٹی کے پاس ہے، بانی چیئرمین کے کیسز بھی آج اجلاس میں زیرِ بحث آئیں گے۔

کنول شوزب نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ہضم نہیں ہونے دیں گے، دن دیہاڑے خواتین کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

imran khan

Amir dogar

Cypher case