Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت نیچے آگئی
شائع 18 مارچ 2024 04:54pm

عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 26 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا۔

اس کےعلاوہ 515 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کےبھاؤ 1 لاکھ 94 ہزار 530 روپے پر آگئے۔

دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کم ہوکرفی اونس سونے کے ریٹ 2170 ڈالرپرآگئے۔

سونا

bullion rates

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024