Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سُسرالیوں سے تعلقات خراب؟ ایشوریا رائے نند کی سالگرہ کی تقریب میں نہیں آئیں

اس سے قبل ابھیشیک اور ایشوریا میں طلاق کی خبر گردش کر رہی تھی
شائع 18 مارچ 2024 04:23pm

امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ابھیشیک بچن اور اہلیہ ایشوریا رائے کی تقریب میں غیر موجودگی نے خاندان سے متعلق سوال اٹھا دیے ہیں۔

گزشتہ روز شویتا بچن کی جانب سے 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد اپنے گھر پرتیکشا میں کیا گیا تھا، جو کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ نے بیٹی کو تحفے میں دیا تھا۔

اس تقریب میں فلمی شخصیات سمیت فیملی کے افراد بھی شامل تھے، تاہم بھائی ابھیشیک بچن، اہلیہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا تقریب میں موجود نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، تاہم تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ تصویر میں ابھیشیک بچن نے بہن کی پرانی تصویر شئیر کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ میں بھلے سے کہتا نہیں ہوں، مگر تم میرے لیے میری دنیا ہو۔

دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہے کہ ایشوریا رائے کے اپنے سسرالیوں سے تعلقات خراب ہیں۔

جبکہ رواں سال ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں، جس پر بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔

Indian Actress

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

BOLLYWOOD STAR