Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن اقبال میں 6 سالہ ابیان کے مین ہول میں گرنے کے 10 ماہ بعد مقدمہ درج

مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 05:43pm

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چھ سالہ ابیان کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کا مقدمہ دس ماہ بعد درج کرلیا گیا ہے۔

گلشن اقبال میں 6 سالہ ابیان مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ تاہم اب 10 ماہ بعد عزیز بھٹی تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مقدمے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ، میونسپل کارپوشین حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 6 سالہ ابیان 6 مئی 2023 کواپنے بڑے بھائی 10 سالہ عارب الدین اور محلے کے دیگر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔

کھیلتے ہوئے گیند کُھلے مین ہول میں جاگری۔ ابیان گیند لینے گیا اور مین ہول کے قریب کھڑا تھا کہ پیر پھسل جانے سے مین ہول میں گر گیا لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی۔

کے ایم سی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ تاخیر سے آنے کے بعد بھی ناکام رہے۔ رات گئے سڑک کی کھدائی کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

واٹر بورڈ ایکس سی این نے ہماری کوئی بات نہیں سنی اوراطراف کی تمام سڑکیں کھود ڈالیں۔ تمام کوششوں کے باوجود ابیان کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔

واقعہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے گلشن اقبال 13 ڈ ی میں 8 سالہ ابیان کھیل کے دوران بے دھیانی میں گٹر میں جاگرا تھا۔

ریسکیو حکام بچے کی تلاش میں ناکام ہوگئے تھے، تو بچے کے رشتہ داروں اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش شروع کردی تھی۔

جبکہ بچے کے چچا نے آج نیوز کے نمائندے کو بتایا تھا کہ ابیہان دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نالے میں گر گیا تھا۔

سارے بچے آگے والی گلی میں میچ کھیلنے گئے تھے۔ اچانک ابیان کا گیارہ سالہ بڑا بھائی بھاگتے ہوئے آیا اور اس نے بتایا کہ بھائی گٹر میں گر گیا۔

Child

Gulshan e Iqbal

Died

Karachi sewarage problems