نوجوان لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتی 64 سالہ خاتون کی فٹنس کا راز کیا ہے
سوشل میڈیا اسٹار ہیراہ براؤن اپنی فٹنس ویڈیوز اور ٹپس کی بدولت دنیا بھر سے لاکھوں ویوز حاصل کر رہی ہیں۔اُن کے بہت سے فالوورز کے لیے یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ آئندہ ماہ 65 سال کی ہو جائیں گی۔
چاربالغ بچوں کی والدہ ہیراہ نے اور دو سال سے زیادہ کی مزاحمتی تربیت حاصل کی ہے۔فٹنس ملبوسات میں، وہ باقاعدگی سے جم میں ورزش کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں اور اس بارے میں تجاویز دیتی ہیں کہ کس قسم کی غذا لینی چاہئے۔
یہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی بھی عمر میں خوبصورت، فٹ اور پراعتماد رہیں کیونکہ ناظرین ان کی صحت، تصاویر اور ہیئر اسٹائل کو دیکھ کر حیران ہیں۔
امریکہ کی رہائشی ہیراہ نے 61 سال کی عمر میں ورزش شروع کی۔ اپنی پوسٹس میں، وہ بتاتی ہیں کہ وہ فٹ رہنے اور اس عمر میں اتنی جوان نظر آنے کیلئے کیا کرتی ہیں،یہ سب کھانے کے ایک سادہ اصول پر منحصر ہے جس کی وہ ہمیشہ پیروی کرتی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ، ’یہ وہ کھانے ہیں جو میں ہر ہفتے خریدتی ہوں۔ میں 90/10 کے اصول پر عمل کرتی ہوں،گھر میں کھانے کے دوران 90 فیصد غذائیت سے بھرپور کھانے اورباہر جاتے وقت 10 فیصد مزے دار غذائیں۔‘
خاتون کے بیگ میں منجمد بلیو بیری، زیتون کا تیل، بادام کا دودھ، پستہ، پنیر کی چھوٹی بار، بھنا ہوا بیف، رس بیری، کھیرا، رومین سلاد، سیلینٹرو فیج، مکھن، گوبھی اور لیموں موجود ہوتے ہیں۔
اس ڈائٹ پلان پر قائم رہنے سے انہیں مینوپاز کے دوران حاصل ہونے والی پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملی جس سے وہ ”زیادہ دبلی اور مضبوط“ ہوگئی ہیں۔
ہیراہ کے مطابق، ’آپ دیکھیں گے کہ میں کوئی کوکیز ، کوئی کیک نہیں خریدتی، کوئی اسنیکس نہیں، کوئی آئس کریم نہیں، کوئی پروسیسڈ کھانا نہیں خریدتی اور اس طرح سے میں پیٹ کی چربی کم کرنے اور زیادہ دبلا اور مضبوط ہونے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘
اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں ہراہ نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ نہیں بولتی ہیں۔ اس کے بالکل برعکس، وہ زندہ رہنے اور آگے بڑھنے کے لئے شکر گزار رہی ہیں، چاہے اُن کی عمر کچھ بھی ہو۔
انہوں نے اپنی کہانی سے متاثرہونے والے فالوورز کے لیے مزید لکھا کہ ’ رواں سال 65 سال کا ہونے نے مجھے بہت پرجوش کر دیا ہے! مجھے بوڑھا ہونا محسوس نہیں ہوتا، یہ ایک اہم موڑ کی طرح لگتا ہے۔’
Comments are closed on this story.