Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 12:46pm
فوٹو۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور قیدی خواتین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے قیدیوں کی قید میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان بھی کیا۔

کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے معمولی جرائم میں ملوث 155 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ، انھوں نے کہا کہ رہا ہونے والے قیدیوں کے جرمانے ادا کردیئے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جیل قیدیوں کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آج رہا ہونے جارہے ہیں، کچھ قیدی آنے والے دنوں میں سزا پوری کرکے رہا ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کروں گی کہ جیلوں کے نظام کو بہتر کروں، قیدیوں کو دی جانیوالی سحری اور افطاری کا جائزہ لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے دیکھ کر اطمینان ہوا، قیدیوں کی اصلاح کے لیے کچھ پروگراموں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہنر سیکھ کر قیدی رہائی کےبعد معاشرے کا کارآمد حصہ بنیں، جیل میں 20 بستروں کے اسپتال کا افتتاح کردیا ہے، چار ڈاکٹر اور طبی عملہ اسپتال میں ہر وقت موجود رہیں گے، جیل اسپتال میں آپریشن تھیٹر بھی بنایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران سیور مین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا۔

مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

انھوں نے کہا کہ سیور مین کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

Kot Lakhpat Prison