مجھے اس وقت نکالا گیا جب پارٹی عروج پر تھی، فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے اس وقت (پی ٹی آئی سے) نکالا گیا جب پارٹی عروج پر تھی، اب تک آزاد حیثیت میں ہوں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن کی شفافیت پر 75 سال سے سوالیہ نشان ہے، ہار اور جیت الیکشن گیم کا حصہ ہے۔
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے فیصل واوڈا نے اپنے بارے میں کہا کہ، ابھی تک آزاد ہوں تو آزاد ہی آؤں گا۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ آزاد کا سیزن چل رہا ہے، پارٹی کا سیزن آئے گا توپارٹی دیکھ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں، میں زرداری صاحب کے بیٹے جیسا ہوں، ابتک میں نے ایک ہی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیں، آواز اٹھائی تو پارٹی نے نکال دیا۔
Comments are closed on this story.