Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی ریپر لِل جون بھی دائرہ اسلام میں داخل

اسلام 2050 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
شائع 18 مارچ 2024 09:44am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

لیل جون کے نام سے مقبول امریکی ریپر جوناتھن ایچ اسمتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

لیل جون حال ہی میں لاس اینجلس کی ایک مسجد میں عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں وحدت خدا اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت پر ایمان لاتے ہوئے ویڈیو میں نظر آئے۔

ترک نیوز ویب سائٹ ڈیلی صباح کے مطابق ریپر نے ایک بڑے اجتماع کے سامنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز کے لیے ریپر ن ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی محبت اور مثبت ردعمل پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

لیل جون ٹرن ڈاؤن فار واٹ ، لیٹس گو ، اور ایکٹ اے فول سمیت کئی دیگر مقبول گانوں کے لیے جانےجاتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں متعدد مشہور شخصیات اور معروف افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیم سیل کے معروف سائنسدان ہنری لارسن نے بھی اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک وائرل ویڈیو میں سائنسدان کی جانب سے تبدیلی مذہب کو دستاویزی شکل دی گئی جس میں انہیں کملہ شہادت پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

معروف سماجی کارکن شان کنگ کا نام بھی حال ہی میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کے فیصلے کے تناظر میں سرخیوں میں نظر آیا تھا۔

معروف امریکی ریسلرکا بیٹا دائرہ اسلام میں داخل

اسلام اس وقت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے جس کے پیروکاروں کی تعداد دُنیا بھرمیں 2 ارب ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق 2050 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

conversion to Islam

lil jon

American rapper