Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب اسمبلی اجلاس میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا

شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
شائع 18 مارچ 2024 09:38am
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ جس میں تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔

صوبائی وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔

حکومت پنجاب یکم اپریل سے 30 جون تک کا بجٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومت ایک ماہ کا بجٹ پہلے ہی اسمبلی سے منظور کروا چکی ہے۔

شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد ن لیگی کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان میرعلی چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے، پوری قوم شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

متن کے مطابق پوری قوم متحد ہو کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑی ہے، شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جام شہادت نوش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

pti

punjab assembly

punjab budget

Sunni Ittehad Council