Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر اور توشہ خانہ سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی اپیلوں پرڈویژنل بینچ سماعت کرے گا
شائع 18 مارچ 2024 09:30am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر اور توشہ خانہ سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پرڈویژنل بینچ سماعت کرے گا۔

سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریںگے۔

ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ضمانت اور سزا معطلی کی اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر بھی سماعت آج ہورہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت ڈویژنل بینچ کرے گا۔

pti

tosha khana case

cypher case Imran Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail