Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’وہی نین نقش وہی چہرہ، شُبھ دیپ دوبارہ آیا ہے‘

سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بچے کو جنم دیا
شائع 17 مارچ 2024 08:49pm
تصویر: انسٹاگرام/سدھو بلکور سنگھ
تصویر: انسٹاگرام/سدھو بلکور سنگھ

بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں مئی 2022 میں دن دیہاڑے جدید ترین ہتھیاروں سے قتل کیے گئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارا سدھو موسے والا کی والدہ نے ان کے بھائی کو جنم دیا ہے، جس پر پورے گاؤں میں جشن کا شماں ہے۔

سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ کا کہنا ہے کہ خدا نے یہ بیٹا ان کے زخموں پر مرہم کی طرح اُنھیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بچے کو جنم دیا ہے۔

یوں سدھو موسے والا کی موت کے بعد ان کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔

بلکور سنگھ کا کہنا ہے کہ جب ان کے بیٹے کی موت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ شُبھ دیپ سنگھ کو بہت سارے لوگ پیار کرتے ہیں اور اُس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔

نومولود کے نام کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے شُبھ دیپ ہی ہے، اس کا چہرہ اور نین نقش بھی شُبھ دیپ جیسے ہی ہیں۔

خیال رہے کہ آنجہانی گلوکار کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے میں گلوکار کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں، واقعے میں گلوکار موقع پرہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا تھا۔

Sidhu Moosewala

Sidhu Moosewala Brother Born