Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ اور سلمان کے درمیان لڑائی؟

اسٹیج پر موجود تینوں خانز کے درمیان ہونے والی گفتگو نے سب کی توجہ حاصل کر لی
شائع 17 مارچ 2024 05:37pm

اننت امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک بار پھر گرما گرمی جیسی صورتحال میں مبتلا ہوگئے، بعدازاں عامر خان کے جملے نے صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

بھارتی سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان آپس میں لڑتے دکھائی دیے، جبکہ اداکار عامر خان نے دونوں کے بیچ صلح کرائی۔

بھارتی میڈیا ہندوستان ٹائمز کے مطابق پرفارمنس کی شروعات پر شاہ رخ خان نے سلمان اور عامر سے کہا کہ صرف مکیش امبانی کی وجہ سے ہم تینوں ایک ساتھ پرفارم کر رہے ہیں۔

بعدازاں سلمان خان نے فلم ’دبنگ‘ کے گانے لگانے کی فرمائش کی، جس پر شاہ رخ خان بُرا مان گئے، کیونکہ انہیں اپنی فلم کا گانا لگوانا تھا۔

جس پر دونوں کے درمیان دلچسپ بحث ہو گئی، اسی دوران عامر خان بھی میدان میں آ گئے اور کہنے لگے ’تم دونوں پھر سے جھگڑ رہے ہو‘۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اس دلچسپ نوک جھوک کو لڑائی کا نام دیا جا رہا ہے، تاہم یہ محض ایک دلچسپ بحث تھی۔

Salman Khan

Shahrukh Khan

Aamir Khan

Anant Ambani Wedding