Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی وارداتوں کے خلاف سُپر ہائی وے پر ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج مذاکرات کے بعد ختم

ٹرک ڈرائیورز سے مذاکرات کے لیے پولیس پہنچ گئی تھی
شائع 17 مارچ 2024 04:45pm

کراچی میں سُپر ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوز نے رود بلاک کر کے احتجاج کیا گیا ہے۔

ٹول پلازہ کے قریب ڈاکوؤں کی واردتوں کے خلاف تنگ آ کر ٹرک ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں، جبکہ احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

سُپر ہائی وے پر کیے جانے والے احتجاج میں ڈرائیورز کی جانب سے ٹرکوں کو شاہراہ پر کھڑا کر دیا ہے، جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب موقع پر پولیس کی بھارت نفری بھی پہنچا دی گئی جس کے بعد ٹرک ڈرائیوز سے مزاکرات کے بعد ڈرائیورز نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جا رہا ہے۔

karachi

protest

Karachi Police

super high way