Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں، ایرانی سفیر

شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ایرانی سفیر کی تعزیت
شائع 17 مارچ 2024 03:51pm

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا گھٹیاعمل ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد

condemns

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation

irani ambassador

Reza Amiri Moghaddam