Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹر یوزویندرا چہل کی بیوی غیرمرد کے ساتھ سیلفی پر ٹرولنگ کا شکار،

معاملے سے پورا خاندان متاثر
شائع 17 مارچ 2024 02:06pm

معروف بھارتی کھلاڑی یوزویندرا چہل ان دنوں اہلیہ کی ایک سیلفی کے باعث ٹرولنگ کا شکار ہیں، تصویر میں اہلیہ کسی غیر مرد کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی یوزویندرا چہل کی اہلیہ کی جانب سے وائرل سیلفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سب سے ہماری فیملی متاثر ہو رہی ہے۔

انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں آج تک سوشل میڈیا ٹرولنگ اور میمز سے اتنا تنگ نہیں ہوئی ہوں، لیکن حال ہی میں ہونے والی ٹرولنگ کے علاوہ ہر ٹرولنگ کو میں سمجھداری سے ہنس کر یا اگنور کر کے پاس کر دیتی ہوں۔

دھاناشری ورما نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹرولنگ نے میری فیملی اور میرے سب سے قریبی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

اگر آپ کے پاس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آزادی ہے۔ تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ میری فیملی کے جذبات کا مزاق اڑائیں۔ اس ٹرولنگ نے مجھے سوشل میڈیا سے دور ہونے کا فیصلہ لینے پر مجبور کیا، اور یقین کریں اب مجھے بہت سکون مل رہا ہے۔

کھلاڑی کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو منفی چیزوں کے لیے استعمال کریں گے تو یہ بڑے پیمانے پر پھیل جائیں گی۔

دھانا شری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اس حوالے سے سنجیدہ ہوں اور اپنے ٹیلنٹ پر توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ آخر میں ہم سب اس پلیٹ فارم پر آپ کو تفریح فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

یہ مت بھولیں کہ میں ایک عورت ہوں، اسی طرح جیسے آپ کی والدہ، بہن، دوست اور اہلیہ ہے۔ آپ سب کو پتہ ہے کہ میں ایک فائٹر کہلاتی ہوں اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارتی۔

بھارتی کھلاڑی یوزویندرا چہل کی اہلیہ بھارتی ٹی وی شوجھلک دکھلا جا میں وائلڈ کارڈ اینٹری کے طور پر بھی آ چکی ہیں، اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ اپنی طرف سے بہترین پرفارم کرو۔

واضح رہے اس سے قبل بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ دھاناشری اور کوریوگرافر پراتیک اوتیکر کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا شکار ہو گئی تھی۔

اس تصویر میں دھاناشری اور پراتیک ایک ساتھ کافی قریب دیکھے گئے تھے، تاہم اس تصویر کو بعدازاں دھانا شری نے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

واضح رہے یوزویندرا چہل آئندہ شروع ہونے والے آئی پی ایل میں راجھستان رائلز کی جانب سے نمائندگی کریں گے، ان کے میچز میں اہلیہ کی جانب سے شرکت متوقع ہے۔

social media

Indian Cricketer

Internet Trolling

Yuzvendra Chahal

Dhanashree Verma