Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت کتنے ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے
شائع 17 مارچ 2024 12:47pm

کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے اور کراچی سمیت سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق اور شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، رات میں موسم میں خنکی ہوگی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ہے، آج غروب آفتاب 6 بج کر 42 منٹ پرہوگا۔

karachi

karachi weather

Met Office

Hot Weather

heat weave